بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے اسرائیل کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں غزہ پر فضائی حملے بند کرے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک ہندی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔
سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی ہندی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں میں اپنے خصوصی نمائندے کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پاس بھیجا، اور انہیں پیغام پہنچایا کہ وہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں بمباری نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ان اقدامات کی تشہیر نہیں کرتے۔
مودی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن رمضان کے آخری دو تین دنوں میں وہاں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر آپ سب مجھے گھیر لیتے ہیں، لیکن دیکھیں میں نے غزہ کے مسلمانوں کے لیے کیا کیا۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ مودی نے تو غزہ کی جنگ بھی رکوا دی۔
Gaza war bhi rukwa di.. 😬 pic.twitter.com/nqSRIhGPlf
— Narundar (@NarundarM) May 16, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ نریندر مودی نے غزہ وار رکوا دی لیکن کسی کو اس کا پتہ نہیں چلا۔
Gaza war bhi rukwa di paw paw par kisiko pata nahin chalne diya. https://t.co/bQUZnifxKt pic.twitter.com/hvR76KBq2W
— Saradsree Ghosh (@TheSavvySapien) May 17, 2024
ایک پیج کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ایم مودی نے رمضان کے دوران غزہ جنگ روک دی۔ یہ وہ واحد بے لوث لیڈر ہیں جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور کسی چیز کا کریڈٹ نہیں چاہتے۔
انہوں نے طنزاً کہا کہ مودی اپنی بیوی اور انڈیا کے معروف صحافی رویش کمار کے علاوہ کسی چیز سے نہیں ڈرتے، پھر بھی ایسے انسان کو لوگ ’مسلم مخالف‘ اور ’موت کا سوداگر‘ کہتے ہیں۔
PM Modi stopped the Gaza war during Ramzan.
The only selfless leader who never lies & doesn't want credit for anything.
He doesn't fear anything except his wife & Ravish Kumar.
Still, people call such a saint man, "Anti Muslim," & "Maut Ka Saudagar." https://t.co/hcOKhnq0RL
— Selection Commission Of India (Modi Family) Parody (@ECISLEEPS) May 16, 2024
ایک صارف نے خاتون اینکر کی حیرانی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی آپ کے سامنے جھوٹ بول رہا ہو لیکن آپ کو حقیقت معلوم ہو۔
When they lie in front of you but you know the truth 😭 https://t.co/gj90eYegXu pic.twitter.com/0q9QVmYy5D
— A🇵🇸 (@ay1shh) May 17, 2024
امر جیوتی نامی صارف نے لکھا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ نریندر مودی بہترین فلم ڈائریکٹر یا اسکرپٹ رائٹر بن سکتے ہیں۔
I personally think he could become a great movie director or a script writer… https://t.co/ud2CBHFC1W
— Amarjyoti Borah (@AmarjyotiBorah1) May 17, 2024
بشریٰ رحمان لکھتی ہیں کہ ’مودی جی، کسی کو بول کر گلوبل وارمنگ بھی کچھ دن رکوا دیں‘۔
Modi bhayya, kissi ko bol ker global warming bhi kuch din rukwa deeziye. https://t.co/AVJYAp8VQc
— Bushra Rehman (@bushiitalks) May 16, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ کیا واقعی مودی سچ کہہ رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں کیوں نہیں تھا؟
Really?? Why wasn't it there in international media headlines? https://t.co/v79Ftxchii
— MM (@mmvp2005) May 16, 2024