مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کے لیے جس قسم کے اقدامات کیے ہیں، وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ مریم نواز نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی،  ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ  میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، شہریوں کو تمام سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری پھر افسران کی ذمہ دار ی بنتی ہے۔ پنجاب حکومت عام شہری بالخصوص خواتین کو دہلیز پر سہولتیں دے رہی ہے۔ موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیں

وزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز کے اقدامات سے شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، دیہی علاقوں میں کلینک آن ویلز کسی نعمت سے کم نہیں، سرکاری اسپتال میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟