بینک آف انگلینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی غیر متوقع طور پر فروری میں 10.4 فیصد تک بڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اعداد و شمار کے بعد بینک آف انگلنیڈ مسلسل 11 ویں مرتبہ شرح سود میں اضافے کا اعلان کرنے والا ہے۔
اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اس بات کا 100 فیصد امکان ہے کہ بینک آف انگلینڈ ایک چوتھائی پوائنٹ تک شرح سود کو بڑھائے گا۔
آفس آف نیشنل اسٹیٹس (او این ایس) کے چیف اکنامسٹ گرانٹ فٹزنر نے کہا ہے کہ کھانے پینے اور غیر الکوحل والے مشروبات اور سبزیوں کی قیمتیں 45 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ یورپ کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے راشن کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق الکوحل والی مشروبات کی قیمتوں نے فروری میں افراط زر کی سالانہ شرح میں 0.17 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے جبکہ کھانے اور غیر الکوحلک مشروبات کی قیمتوں میں 0.15 فیصد اضافہ کیا ہے۔
خوراک اور غیر الکوحل مشروبات کی مجموعی افراط زر بڑھ کر 18.0 فیصد ہو گئی ہے جو کہ سنہ 1977 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔