ایران کے سپریم لیڈر علی خمینی کے بعد ایران کا اعلیٰ ترین عہدہ صدر کا عہدہ ہے جو کہ اس وقت ابراہیم رئیسی کے پاس ہے، ایران میں حکومت کا سربراہ صدر ہوتا ہے جس کے پاس مکمل اختیارات ہوتے ہیں، صدر ہی وزرا کا انتخاب کرتا ہے تاہم اس کے لیے سپریم لیڈر اور پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔
ایران کے موجودہ صدر ابراہیم رئیسی صدارتی انتخابات کے بعد 3 اگست 2021 کو ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے، وہ 14 دسمبر 1960 کو خراسان میں پیدا ہوئے اور 1987 تک اسلامک ریپبلکن پارٹی کے رکن رہے۔
مزید پڑھیں
ابراہیم رئیسی اگست 1994 سے 2004 تک چیئرمین جنرل انسپکشن آفس رہے جس کے بعد اگلے 10 سال ایران کے پہلے ڈپٹی چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ ابراہیم رئیسی 2007 میں 68 فیصد افراد کی حمایت سے ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹ کے رکن بنے اور اس کے بعد دو مرتبہ پھر سے ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹ کے رکن منتخب ہوئے۔
ابراہیم رئیسی ایران کے پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر بھی اگست 2014 سے اپریل 2016 تک فائز رہے جبکہ 1980 میں وہ تہران کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے، اگست 17 سے مارچ 19 تک Expediency discernment Council کے ممبر رہے۔
مارچ 2019 میں ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر علی خمینی نے چیف جسٹس آف ایران تعینات کر دیا جس کے بعد وہ جولائی 2021 تک چیف جسٹس آف ایران کے عہدے پر فائز رہے۔
3 اگست 2021 کو ابراہیم رئیسی 62.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوگئے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی ابراہیم رئیسی نے پاپولر فرنٹ آف اسلامک ریولوشن فورسز کے امیدوار کے طور پر صدارتی انتخاب میں حصہ لیا تھا تاہم کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔