ن لیگ اور پی پی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 150 سے کم ارکان کی شرکت

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنےمیں ناکام رہیں اور اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 145 سے زائد جبکہ پیپلزپارٹی کے صرف 2 ارکان نے شرکت کی، پی پی کے حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی کی اجلاس میں شریک ہوئے اور پیپلز پارٹی کے 5 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ارکان کوپارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی سخت تاکیدکی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 167، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پنجاب میں 4 آزاد ارکان کی حمایت کا دعویدار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp