پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کومزید وسعت دینے کے لیے کوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والے (ایس سی او ) کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم ) موقع پر اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
اس دوران دونوں فریقین نے پاکستان روس دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ افہام و تفہیم اور تعاون اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے 9 ویں اجلاس کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا۔