کار کے بونٹ میں چھپ کر پانچ میل تک سفر کرنے والی بلی

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے کبھی بنا ٹکٹ ٹرین یا بس میں چھپ چھاپا کے سفر کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر اس بارے میں سُن ضرور رکھا ہوگا۔ کیا ہو اگر آپ کو معلوم ہو کہ ایک کار میں چھپ کر پانچ میل تک سفر کرنا والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک ڈری سہمی بلی ہے۔

جی ہاں ! برطانیہ میں ایک ایسا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بلی ڈیوڈ کنگ نامی بزرگ شہری کی کار کے بونٹ میں جا چھپی اور مسلسل پانچ میل تک سفر کر تی رہی۔

ڈیو کنگ کے مطابق یہ بلی اُس وقت ان کے کار کے بونٹ میں چھپی جب وہ اپنے پوتے کو اسکول چھوڑنے گئے تھے، اور وہیں کسی وقت وہ خاموش سے کار میں سوار ہوئی تھی۔

بلی ایک طرح سےانجن میں پھنسی ہوئی تھی۔

ڈیوڈ کو اس بات کا علم اس وقت ہوا جب انہوں نے واپس گھر پہنچنے پر کار کا آئل چیک کرنے کے لیے بونٹ کھولا۔  انہیں انجن کے درمیان دو چمکتی آنکھیں نظر آئیں۔

دو آنکھیں جو ہمیں گھور رہی تھیں

یہ دیکھ ایک لمحے کے لیے ڈیوڈ کنگ خود بھی ڈر گئے اور انہوں نے پُر زور آواز میں اپنی اہلیہ ’ٹینا‘ کو پکارا ۔ ’ٹینا‘ کہتی ہیں کہ ’میں جب وہاں پہنچی تو بلی ایک طرح سےانجن میں پھنسی ہوئی تھی‘۔  وہ کہتی ہیں ’میں نے جو چیز دیکھنے کی توقع نہیں کی تھی وہ  دو آنکھیں تھیں جو ہمیں گھور رہی تھیں‘۔

ڈیوڈ کنگ کہتے ہیں ’ہمیں یہ بھی یقین نہیں تھا کہ یہ زندہ ہے۔ میں نے چھڑی کی مدد سے اسے آہستہ سے چھیڑا تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ زندہ بھی ہے یا نہیں، میرا ایسا کرنے پر وہ خوفزدہ ہوگئی، اور ہلنے جلنے سے انجن میں مزید پھنس گئی۔

میں اسے باہر نہیں نکال سکا

ڈیوڈ کنگ کے مطابق انہوں نے بلی تک پہنچنے کی کوشش کی مگر وہ کافی بری طرح پھنس چکی تھی لہٰذا میں اسے باہر نہیں نکال سکا‘۔

اس صورتحال میں ان لوگوں نے ’کیٹس پروٹیکشن‘ کی سویل برانچ سے رابطہ کیا اور انہوں نے بلی کو اس مشکل سے نجات دلانے میں مدد فراہم کی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp