سوئزرلینڈ کی خودکشی مشین متنازع کیوں بنی؟

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئزرلینڈ میں ایڈووکیسی گروپ نےجو خودکشی کے لیے استعمال ہونے والے کیپسول کے لیے درخواستیں لے رہا تھا، اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ فی الوقت اس مشین کو استعمال کرنے کے لیے درخواستوں کے عمل کو معطل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گروپ نے یہ فیصلہ گزشتہ ماہ امریکا کے مڈویسٹ سے تعلق رکھنے والی ایک 64 سالہ امریکی خاتون کی ہلاکت کے بعد کیا جو خودکشی کے لیے اس کیپسول نما مشین کو استعمال کرنے والی پہلی فرد تھیں۔

خودکشی کے اس واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور اس گروپ، ’دی لاسٹ ریزورٹ‘ کے صدر فلورین ولٹ اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی خاتون نے ’سیکرو‘ نامی اس مشین کو سوئٹزرلینڈ کے جرمن بارڈر کے قریب شافاہاؤزن نامی علاقے کے ایک جنگل میں استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

میڈیا رپورٹ کےمطابق سوئزرلینڈ میں کسی کی مدد سے خودکشی کرنے کے حوالے سے قوانین دنیا بھر کے مقابلے میں کافی نرم ہیں۔ لیکن بجلی سے چلنے والی اس مشین سے خودکشی کے معاملے پر قانون ساز بھی منقسم ہیں۔

سوئزرلینڈ میں خودکشی کے حوالے سے قوانین کے مطابق، خودکشی کرنے والا فرد بیرونی امداد کے بغیر، خود اپنے ہاتھ سے اپنی جان لے سکتا ہے، اور اس معاملے میں کسی قسم کی معاونت کرنے والوں کا کوئی ذاتی مفاد شامل نہ ہو۔

ایڈووکیسی گروپ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس مشین کو استعمال کرنے کے لیے 371 درخواستیں اسے موصول ہو چکی ہیں۔ لیکن انہوں نے فی الحال مزید درخواستیں موصول کرنے کے عمل کو معطل کر دیا ہے۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایگزٹ انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر فلپ نتشکے نے یہ مشین کی تیار کی ہے۔ اس مشین کو بنانے میں 10 لاکھ ڈالر کا خرچ آیا ہے۔

سیکرو مشین کیسے کام کرتی ہے؟

اس مشین میں ایک کرسی ہے، جس پر بیٹھ کر، اور مشین کا دروازہ بند کر کے، متعلقہ شخص ایک بٹن دباتا ہے، جس سے نائٹروجن گیس اس مشین کے ٹینک سے نکلتی ہے۔ اس گیس کی وجہ سے متعلقہ شخص سو جاتا ہے اور کچھ ہی منٹوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوجاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب