یوم پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں  خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔ تاہم ایوان صدر ، اسلام آباد میں پریڈ خراب موسم کے سبب ملتوی کردی گئی۔ اب یہ تقریب 25مارچ کو ہوگی۔

لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ صوبائی دارالحکومت میں محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اس موقع پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئی۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا کی۔

گورنرسندھ نے یوم پاکستان کے موقع پوری قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں۔ آزادی ایک نعمت ہے اورہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے۔ وطن عزیز میں  تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ 75 برسوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں بانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لئے اتحاد ، ہم آہنگی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں یوم پاکستان  کے موقع پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم منظم ، متحد اورمہذب قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہی ہمیں سوچ دی ، ہم آگے بڑھیں ، 75 سال گزرنے کے بعد آج اس عزم کو لے کر نکلے، ہمیں پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے ۔ ہم ضرور ترقی کریں گے

کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہروقاص نے مزار قائد حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ڈی جی رینجرز نے قائد اعظم کے ایصال ثواب اور ملک وقوم کی  خوشحالی کے لیئے دعا کی ۔ بعدازاں انہوں نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے

پشاور میں یوم پاکستان کا آغاز کرنل شیرخان شہید  اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں کے نعرہ تکبیر اور پاکستا ن زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی 23 مارچ کی صبح کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔  فجر کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

لاہورمیں یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند  دستے نے مزار اقبال پرسلامی پیش کی اور اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ سلامی بھی پیش کی

تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیروائس مارشل سید عمران ماجد علی، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک تھے۔ مہمانِ خصوصی نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

واضح رہے کہ امسال پاک فضائیہ نے رینجرز کے جوانوں کی جگہ سیکورٹی کے فرائض سنبھالے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا