بنوں اور چار سدہ میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 2 افراد جاں بحق 10 زخمی

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع بنوں اور چار سدہ میں سرکاری مفت اٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر میچ گئی جس سے 2 افراد جان بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

بنوں کے حادثے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے وی نیوز کو بتایا کہ واقعہ بنوں میران شاہ روڈ پر واقع تقسیم پوائنٹ پر پیش آیا جہاں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور پتھراؤ شروع ہو گیا جس سے ایک شخص سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا اور تین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بنوں میں سرکاری اٹے کی تقسیم جاری ہے پہلے روز چھ ہزار خاندانوں کو آٹا دیا گیا جبکہ تقسیم کل بھی جاری رہے گی۔

دریں اثنا بنوں میں آٹا تقسیم میں تاخیر اور عدم فراہمی پر خواتین نے احتجاج کیا اور بنوں میران شاہ روڈ کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی آٹا نہیں ملا۔ انھوں نے حکومت سے شفاف تقسیم کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ نگران حکومت رمضان المبارک میں غریب اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے 19 ارب روپے مختص کرکے مفت آٹا دے رہی ہے۔ جا کی نگرانی کی ذمہ داری انتظامی افسروں پر ہے ۔

دریں اثنا چارسدہ میں بھی رمضان کے لیے سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران میں بدنظمی اور بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھگڈر سے زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 6 دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنایت اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ چارسدہ میں 300 سے زائد مقامات پر رمضان کے لیے سرکاری آٹا فراہم کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک پوائنٹ مین چارسدہ سٹی بھی ہے، جہاں آٹے کی فراہمی کا سُن کر لوگ دیگر مقامات کی نسبت زیادہ جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا چارسدہ کے علاوہ پشاور کے مختلف علاقوں سے بھی لوگ آٹے کے لیے چارسدہ پہنچے جس کے نتیجے میں رش بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران میں غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے حکومت مفت آٹا فراہم کررہی ہے، جس کی تقسیم انتظامی افسروں کے ذمہ لگائی گئی ہے۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دونوں اضلاع میں آٹا تقسیم میں بھگڈر کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی