بھارت میں مسلمانوں کیخلاف فلم ’ہمارے بارہ‘ میں کس چیز کو ٹارگٹ کیا گیا ہے؟

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں سیاسی بیان بازیوں ،جارحانہ اقدامات اور کاررائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ اب فلمی صنعت سے بھی مسلم جذبات مجروح کرنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہمارے بارہ‘ کے نام سے ایک فلم عنقریب ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے 12 بچوں کو پیش کیا گیا ہے۔

بھارتی مسلمانوں نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔

یہ فلم تیار کرنے والوں کی متعصبانہ ذہنیت اور مسلم دشمنی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ