شان مسعود نائب کپتان بنتے ہی ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے دو روز قبل شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا تھا، کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو آج میچ نا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، جبکہ تین فاسٹ باؤلرز محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف آج میدان میں اتریں گے جبکہ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے اور محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟