اپنی بھرپور تاریخ، شاندار مناظر اور مضبوط معیشت کے لیے مشہور اسکاٹ لینڈ 2024 میں کَریئر کے مواقع ڈھونڈنے بہت سوں کی منزل ہے، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، اور قابل تجدید توانائی جیسے فروغ پذیر شعبوں کے ساتھ، اس سال اسکاٹ لینڈ ہنر مند کارکنوں کی ایک نمایاں مانگ ہے۔
مزید پڑھیں
اسکاٹ لینڈ کا اپنا ورک ویزا کیوں نہیں ہے؟
برطانیہ میں مرکزی امیگریشن پالیسی نافذالعمل ہے، یعنی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں اسکاٹ لینڈ کی منتقلی کے باوجود، امیگریشن حکومت برطانیہ کے کنٹرول میں ہے، جو اسکاٹ لینڈ سمیت پورے برطانیہ میں مستقل امیگریشن قوانین کو یقینی بناتا ہے۔
دوسری جانب اسکاٹش حکومت برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر پالیسیوں پر اثر انداز ہوتی ہے جو اسکاٹ لینڈ کی معاشی ضروریات کے مطابق ہوتی ہیں، امیگریشن کے قوانین پورے برطانیہ کے لیے معیاری ہیں۔
غیر ملکیوں کے لیے نوکریاں
اسکاٹ لینڈ میں غیر ملکیوں کے لیے ملازمت کے بے شمار مواقع ہیں، خاص طور پر ان شعبوں میں جہاں رواں برس ہنرمندوں کی کمی کا سامنا ہے، زیادہ مانگ والے شعبوں میں ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور بلاک چین، صحت، انجینئرنگ، اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔ ان شعبوں کے آجر اکثر غیر ملکی ہنر مند پیشہ ور افراد کی تلاش کرتے ہیں تاکہ وہ خلا پُر کریں جو مقامی افرادی قوت کے ذریعے پورا نہیں کیا جا سکتا۔
2024 میں ہنر کی کمی کی نوکریاں
اسکاٹ لینڈ میں ہنر کی کمی والی ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے نیشنل پرفارمنس فریم ورک، بڑے جاب بورڈز مثلاً انڈیڈ، لنکڈاِن اور اسکاٹش انڈسٹری کے لیے مخصوص کَریئر کے صفحات جیسے وسائل کا استعمال کریں، اسکاٹش ریکروٹمنٹ ایجنسیاں بھی بیرون ملک ملازمت کے متلاشیوں کو ہنر کی کمی کا سامنا کرنے والے آجروں سے رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
2024 میں اسکاٹ لینڈ میں سرفہرست ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کی فہرست
1۔ ایڈن اسکاٹ (Eden Scott)
2۔ اسٹاف فائنڈرز (Stafffinders)
3۔ ریڈ (Reed)
4۔ کنٹریکٹ اسکاٹ لینڈ (Contract Scotland)
5۔ آر ایم کے ٹیلنٹ سلوشنز (RMK Talent Solutions)
غیر ملکیوں کے لیے اسکاٹ لینڈ میں سب سے زیادہ مانگ والی نوکریاں
مختلف ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی مدد اور تعاون کے ضمن میں سافٹ ویئر انجینئرز اور ویب ڈویلپرز جیسے ہنر مند پیشہ ور افراد کی زیادہ مانگ ہے۔
اسی طرح سائبر خطرات سے سسٹم اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سائبر سیکیورٹی مینیجرز جیسے ماہرین کی اسکاٹ لینڈ میں طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں صحت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں نرسوں اور مڈوائف کی مسلسل مانگ ہے، اسی طرح بچوں اور خاندانوں کی مدد کرنے والے پیشہ ور سماجی کارکنوں کو بھی ملازمت کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔
خصوصی ضروریات کے حامل طلبا کے لیے خصوصی مدد کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اسکاٹ لینڈ اسپیشل ایجوکیشنل نیڈز میں ماہر ٹیچنگ اسسٹنٹ کی بھی یہاں مانگ ہیں۔
بزنس اور فائنانس
اکاؤنٹنٹس اور ٹیکس کے ماہرین کی بھی اسکاٹ لینڈ میں ضرورت ہے، جن کا بنیادی کردار کاروبار اور افراد کے لیے مالیاتی انتظام کے حوالے سے درکار ہے۔
مارکیٹنگ اور سیلز ڈائریکٹرز بھی اسکاٹش کمپنیوں کو ان کی مصنوعات اور خدمات کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لیے درکار ہیں۔
کوانٹیٹی سرویئرز کی مانگ بھی یہاں بہت زیادہ ہے، کیونکہ تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں اخراجات اور معاہدوں کے انتظام کے لیے پیشہ ور افراد کی کمی ہے۔
توانائی اور پائیداری
اسی طرح یہاں توانائی اور کاربن مینیجرز کی طلب بھی زیادہ ہے کیونکہ بیشتر اداروں کو ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے میں تنظیموں کی مدد کرنے کے لیے پیشہ ور افراد کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔
دوسرے شعبے
تعلیمی شعبے میں اسکاٹ لینڈ میں اساتذہ اور تدریسی معاونین سمیت محققین یہاں تک کہ قابل پی ایچ ڈی اساتذہ اور محققین کی مسلسل ضرورت ہے۔
اسی طرح یہاں انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں قابل اور ماہر انجینئرز خاص طور پر بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ سمیت سول، الیکٹریکل، اور مکینیکل انجینئرز کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔