وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے امن دستوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن و انصاف کے حصول کے لیے پرعزم اور ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا جہاں امن ہو اور انسانیت پروان چڑھے۔

اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کے لیے خدمات انجام دینے والے امن دستوں کےعالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں میں خدما ت سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں امن برقرار رکھنے کے لیے اہم کردارادا کیا۔

’ہماری بہادر خواتین سمیت 2 لاکھ 30 ہزار فوجی اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے 64 سالوں میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق ان پاکستانی امن دستوں میں شامل وہ 181 شہدا بھی ہیں جنہوں نے عالمی امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ’ہم انہیں بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی بے لوث جرات اور قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں پہ نقش رہے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟