سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جعلسازی کیس میں قصوروار قرار

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں 12 رکنی جیوری نے ’ہش منی‘ کیس کی 5 ہفتے تک جاری رہنے والی سماعت ختم ہونے کے بعد  قصور وار قرار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ امریکا کی 250 سالہ تاریخ کے ایسے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں جو کسی جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر بالغ فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی اور اس ادائیگی کو چھپانے کے لیے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی سے متعلق الزامات کا سامنا تھا۔

فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا۔ اور جیوری نے تمام الزامات میں انہیں مجرم قرار دیا ہے۔ نیویارک کی عدالت کے جج 11 جولائی کو ٹرمپ کی سزا کا اعلان کریں گے۔

ٹرمپ کا رد عمل

کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرم قراردینے والی جیوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔‘

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ  نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جیوری کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صدراتی انتخاب میں صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں، جن میں ٹرمپ ریپبلکین پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ہیں۔

یہ فیصلہ ملواکی میں ریپلکن نیشنل کنونیشن سے چند ہفتے پہلے آیا ہے جہاں ٹرمپ کو 5 نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پارٹی کی جانب سے باضاطہ طور پر نامزدگی ملنے والی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ