پی ٹی آئی مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہی ہے، خواجہ آصف

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی کررہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وضاحت دی ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ سے پہلے اجازت نہیں لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا وہ مجیب الرحمان اور سانحہ مشرقی پاکستان کی تاریخ پر ایک الگ مؤقف رکھتے ہیں۔

’کشیدگی کم کرنی ہے تو عمران خان منہ بند رکھیں‘

خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دے کر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں، اگر کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو منہ بند رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور وہ دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بنی گالا میں سڑک بنوائی مگر بانی پی ٹی آئی اس سے مکر گئے، سیاست یا کھیل میں جس نے ان سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل باجوہ باپ، جنرل فیض ان کا چچا ہوتا تھا، اب سارا ملبہ انہی پر ڈال رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا