پارٹی نے عزت نفس مجروح کی، کوئی فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے، شیر افضل مروت کا سنجیدہ ٹویٹ

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے اپنی باقی ماندہ زندگی مرضی سے گزارنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلوں سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، عزت نفس ترجیحات میں سر فہرست ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے پارٹی سے نکال ہی کیوں نہ دیا جائے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر ’ایک سنجیدہ نوٹ پر‘ کے عنوان سے جاری پوسٹ میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’پارٹی نے مجھے میری تمام ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔ واضح طور پر، یہ خان صاحب کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ اب، میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا۔ میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں‘۔ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے‘۔

شیر افضل مروت نے مزید لکھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں کچھ خاص حالات میں تھوڑا سا غیر معمولی اور نفسیاتی ہوں۔ تمام چیزوں میں، عزت نفس میری ترجیحات کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ ایک بار جن لوگوں کے لیے میں لڑا تھا ان کے ذریعے عوام میں نظر انداز، ذلیل، رسوا اور بے عزت کیا گیا، اس لیے کوئی مجھے یہ نہ بتائے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے‘۔

شیر افضل مروت نے مزید لکھا کہ ’میں کسی بھی سرگرمی میں اس وقت تک حصہ نہیں لوں گا جب تک کہ مجھے ثابت نہیں کیا جاتا اور خان صاحب خود مجھے ڈیوٹی نبھانے کے لیے نہیں کہتے’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت