شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات میں کیا طے پایا؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سنیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا وفاقی حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اور گورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا جاسکتا ہے، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے پاکستان واپس آنے اورسیاست میں متحرک ہونے کا اشارہ دیا تھا تاہم انہوں نے پاکستان آنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ملک واپس آنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، جلد واپس آؤں گا، فی الحال کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا، 2016 میں آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں ششمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم میں نے معذرت کرلی تھی، میرے پاس 2 آپشن ہیں ’تماشائی بن جاؤں’ یا ’کچھ کروں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں