ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں پوشیدہ، پی ٹی آئی والے کھل کر بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، مصدق ملک

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے، تحریک انصاف والے کھل کر بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہاہے، حکومت مہنگائی میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

مصدق ملک نے کہاکہ ساری باتیں اشارہ دے رہی ہیں کہ ہم معاشی استحکام کی طرح بڑھ رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت کم ہوگی تو غریب آدمی کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 20 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔ تجارتی خسارے میں 95 فیصد کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں استحکام آیا۔

انہوں نے کہاکہ مشکلات کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سال ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں عوام کے لیے اچھا بجٹ پیش کریں، چھوٹے کاروبار کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ لاکھوں بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ ہم معیشت پر سیاست نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے ہمارے تمام رہنماؤں کو جیل میں ڈالا، یہ کبھی امریکا کی تعریف کرتے ہیں تو کبھی مخالف ہوجاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل