ڈیوڈ رش کا ناک سے غباروں میں ہوا بھرنے کا نیا انوکھا عالمی ریکارڈ

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دُنیا میں مسلسل عالمی ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں اضافہ کرتے ہوئے 173 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنی ناک کے ذریعے 3 منٹ میں 28 غباروں میں ہوا بھر کے 173 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش میں مصروف ڈیوڈ رش کے پاس ناک کے ذریعے غبارے میں ہوا بھرنے کا پہلے ہی ایک منٹ کا ریکارڈ موجود تھا، لیکن 3 منٹ کے ورژن کو حاصل کرنے میں انہیں 42 کوششیں کرنا پڑیں۔

اسی کٹیگری کے دوسرے ورژن میں ڈیوڈ رش گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دیے گئے مقررہ وقت میں 28 غباروں میں ہوا بھرنے میں کامیاب ہوئے، یر ریکارڈ ان کی ساتھی سیریل ریکارڈ توڑنے والی اشریتا فرمان کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شریک ہونے کے لیے کافی تھا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ رش سیریل ریکارڈ توڑنے والے سلویو صبا کے مجموعی طور پر 180 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹلز کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے