عمران خان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ ویڈیو میں موجودہ فوجی قیادت کی تصویریں لگانا غلط کام تھا، رؤف حسن

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں موجودہ فوجی قیادت کی تصویریں لگانا غلط کام تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہاکہ ایف آئی اے نے عمران خان کے ایکس ہینڈل سے لگنے والی ویڈیو کے بارے میں سوالات کیے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو تمام چیزوں سے متعلق بیان دیا ہے، مجھے اس بات کا علم نہیں کہ عمران خان کا ٹوئٹر ہینڈل کون چلاتا ہے مگر کوئی بھی چیز شیئر ہونے سے قبل فلٹر ہونی چاہیے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں چڑیا پر نہیں مار سکتی تو ویڈیو کیسے پوسٹ ہوسکتی ہے، عمران خان سے ملاقات ہوگی تو اس حوالے سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ ویڈیو کے جن حصوں پر اعتراض ہورہا ہے وہ قانونی ٹیم کو بھیجے ہیں اور لیگل کمیٹی کی رائے آنے کے بعد کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

رؤف حسن نے کہاکہ ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں گے، ملک بھر میں جلسے ضرور ہوں گے، قانونی طور پر اجازت نہ ملی تو پھر بھی جلسے کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان کو پی ٹی آئی سے متعلق کیسز نہیں سننے چاہییں، ہمارے روپوش لوگ جلد سامنے آجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp