بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ کرتے ہوئے بجلی کے صارفین پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرا دی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے،

نیپرا نے اپریل کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے، تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ طلب کیا تھا، نیپرا نے مذکورہ درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں