تمام ادارے مہنگائی مافیا کے خلاف سخت اقدامات کریں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ منافع خوروں نے رمضان المبارک میں ہر چیز مہنگی کر دی ہے، مارکیٹ میں ہر چیز مقررہ نرخ سے دوگنی قیمت پر مل رہی ہے۔ کسی میں خوفِ خدا نہیں، دل پتھر ہو گیا ہے۔ تمام ادارے مل کر مہنگائی مافیا کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ناجائر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ رمضان المبارک میں مارکیٹ میں ہر چیز مقررہ ریٹ سے دوگنی قیمت پر مل رہی ہے۔

گورنر سندھ نے مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر ضلعی انتظامیہ کو وارننگ دے رہا ہوں کہ مارکیٹ کی نگرانی کریں۔ ’کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز دفتروں سے نکل کر عوام کے پاس جائیں ۔ تمام ادارے مل کر مہنگائی مافیا کے خلاف اقدامات کریں۔‘

انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں سے اشیاء نہ خریدیں۔ عوام منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کے لیے مارکیٹ میں دوگنی قیمت میں اشیاء کی خریداری کا بائیکاٹ کریں۔

’بچت اور رمضان بازار میں میڈیا منافع خوروں کو سامنے لائے۔ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر رمضان مارکیٹوں کا دورہ کروں گا۔‘

کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگ مجبور ہیں ان کی مجبوریوں سے نہ کھیلیں۔ شہر قائد کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ’فروٹ والوں کے پاس گیا تو کیلا 300روپے درجن فروخت ہو رہا تھا ، آلو کا ریٹ 35روپے فی کلو ہے جبکہ منافع خور 70روپے کلو آلو بیچ رہے ہیں۔‘

گورنر سندھ نے کہا کہ کب تک ملک میں یہ ڈرامہ لگا رہے گا۔ مہنگائی کم کرنے پر پوری مشینری لگتی ہے۔ لوگوں سے کھلواڑ اور مذاق بند کیا جائے۔ ’لوگوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا تھا تو نرخوں کی فہرست بنانے کی کیا ضرورت تھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ