9 مئی کے کیسز مفت لڑنے والا وکیل قاتلانہ حملے میں زخمی

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل علی زمان نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب علی زمان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔ بتایا کہ میونسپل اسکول کے قریب پہلے ایک گاڑی نے علی زمان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور جب وہ گاڑی سے اترے تو ان پر تیز دار آلے سے حملہ کیا گیا۔ جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پشاور پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ علی زمان پر تیز دار آلے سے حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ لگی ہے۔ جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ علی زمان ایڈووکیٹ اس وقت ایل آر ایچ کے سرجیکل یونٹ میں داخل ہیں۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے۔ اور ان کا علاج جاری ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق علی زمان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹروں کے مطابق علی زمان ایڈووکیٹ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے قائدین اور رہنما بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال میں موجود پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے بتایا کہ علی زمان ایڈوکیٹ 9مئی کے کیسز میں فرنٹ لائن پر تھے۔ وہ کارکنان کے خلاف تمام کیسز کی پیروی کر رہے تھے، اور ایک روپیے فیس بھی نہیں لے رہے تھے۔

کارکن کے مطابق 9مئی کے بعد جب سب روپوش تھے تو علی زمان ہی کارکنان اور قائدین کی ضمانت اور کیسز میں ہر وقت عدالت کے سامنے کھڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسپتال پہنچ گئے

علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور کا ایل آر ایچ اسپتال پہنچ گئے، انہوں نے علی زمان کی عیادت کی، اورحملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری دکھانے والے شہری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، خراج تحسین

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

فلک شبیر کے مختصر لباس پر پابندی کے مطالبے پر علیزے شاہ ماضی کا سچ سامنے لے آئیں

گجرات میں شدید ترین گرمی کا قہر، خطرے سے دوچار ایشیائی نسل کے 8 شیر کے  بچے ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ