مری میں درختوں کا آشیانہ اب کرائے پر دستیاب

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری کی سرسبز اور دلفریب وادی میں درختوں پر بنا خوبصورت آشیانہ ایک انوکھی جگہ ہے جہاں کوئی عام انسان شاید قیام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اس خواہش کی تکمیل کے لیے آپ کو لاکھوں روپے درکار ہوں گے۔

شاہد مولود پیشے کے لحاظ سے انجینیر ہیں، اور اگر میں آپ کو یہ بتاؤں کے اُن کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے تو یہ سن کر حیران نہیں ہوں، انہوں نے ڈگری نہ ہونے کے باجود وہ کر کے دکھایا جو ڈگری کے حامل افراد بھی کرنے کا شاید نہ سوچیں،

شاہد مولود لوگوں کو اپنے کام سے حیران کرنے کا فن جانتے ہیں، اسی وجہ سے اُنہوں نے مری بھوربن میں یہ جگہ بنائی ہے۔ اس جگہ کی کوئی ایک خاص بات ہو تو بتائی جائے یہاں قدم قدم پر آپ کو بیٹھنے کی حیران کن جگہیں، بچوں کے لیے دلچسپ کھیل اور جھولے ڈیزائن کیے ہوئے ملیں گے۔

درختوں پر ایستادہ زمین سے 100 فٹ بلند ڈیک آپ کو مری کا ایسا نظارہ فراہم کرتا ہے، جو شاید آپ نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہو، یہاں پر موجود کمرے اور ان کی ڈیزائنگ آپ کو کسی سیون اسٹار ہوٹل کی یاد دلائے گی۔

اگر آپ کا دل یہ سب جان کر وہاں جانے کے لیے بے تاب ہے تو ضرور جائیں، زیادہ نہیں تو بس ایک دن گزارنے کے لیے آپ کو 3 لاکھ روپے چاہیے ہوں گے۔

شاہد مولود کا کہنا ہے کہ اس قدر مہنگے کرائے کی وجہ اس جگہ کی ڈیزائن اور تعمیر پر آنیوالی کروڑوں روپے کی لاگت ہے، یہی نہیں ہر سال اس کی دیکھ بھال پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، مزید تفصیل جانتے ہیں آمنہ فیض کی اس خصوصی رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ممکن ہے، صدر ٹرمپ کا اعلان

کولمبیا سے کیوبا تک، وینزویلا کے بعد کونسے ممالک امریکی حملے کا شکار ہوسکتے ہیں؟

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن