بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی ذمہ داری بیٹرز پر ڈال دی

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت سے بری طرح شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے جیتا ہوا میچ ہارے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف حاصل نہ کرنے کی ذمہ دارای بیٹرز پرعائد ہوتی ہے۔ آخری10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی گئی۔

بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی تھی، کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں البتہ گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 10اوورز اچھا کھیلے تھے لیکن بقیہ 10اوورز میں خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہدف تک نہیں پہنچ سکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹرز لمبی ہٹ لگانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ وہاں سنگل ڈبلز بنانے کی ضرورت تھی، اس طرح جب لمبی ہٹ لگانے کی ضروت تھی تو بیٹرز سنگل ڈبلز کرتے رہے۔

واضح رہے  ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ جس کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟