امریکی ریاست یوٹاہ میں نوعمروں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست یوٹاہ میں نو عمروں کے لیے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کو محدود کر دیا گیا ہے۔ نو عمروں کو اب سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کرنا ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں نوجوانوں کی حفاظت کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان اقدامات کے مطابق اب والدین کو اپنے بچوں کے آن لائن اکاؤنٹس بشمول پوسٹس اور نجی پیغامات تک مکمل رسائی فراہم ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال کے باعث نوجوانوں کی ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

امریکی ریاست میں نافذ کیے گئے قانون کے تحت اب بچوں کے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک جیسی ایپس پر اکاؤنٹ بنانے سے پہلے والدین یا سرپرست کی واضح رضامندی درکار ہوگی۔

اس قانون کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے کے لیے بچوں کو صرف محدود وقت تک ہی رسائی دی گئی ہے۔ وقت کا تعین والدین کا صوابدیدی اختیار ہوگا۔

قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں اب کسی بچے کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کر سکیں گی اور نہ ہی انہیں اشتہارات کا نشانہ بنایا جا سکے گا۔

گورنر اسپینسر کاکس کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے نوجوانوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ’یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی حفاظت ‘کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کی جانب سے گورنر کے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے یوٹاہ کے شہریوں کی ایک بڑی فتح قرار دیا ہے۔

آرکنساس، ٹیکساس، اوہائیو اور لوزیانا جیسی امریکہ کی دیگر ریاستوں میں بھی اس نوعیت کے قانون کو نافذ کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

امریکی ریاست میں قانون کے نفاذ کے بعد فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مضبوط ٹولز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کرنے کی غرض سے قانون سازی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘