خیبرپختونخوا حکومت نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ ابراہیم خان کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس (ایم ٹی آئی) کے ایپلیٹ ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کردیا۔
مزید پڑھیں
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ابراہیم خان کی نامزدگی سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو 3 سال کے عرصہ کے لیے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس (ایم ٹی آئی) کے ایپلیٹ ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ابراہیم خان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
جسٹس ریٹائرڈ ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ میں بطور چیف جسٹس تعنیاتی کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں رہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کو ضمانت اور ریلیف دینے پر اپوزیشن جماعتیں انھیں تنقید کا نشانہ بناتے رہیں۔