لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر اسرائیل نے معافی مانگ لی

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنانی فوج کے اڈے کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی فوج نے معافی مانگ لی ہے، لبنانی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان دیا ہے کہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا جہاں پہلے سے حزب اللہ سے لڑائی جاری تھی۔ تاہم، اس حادثے پر اسرائیلی فوج افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی لبنان میں فضائی بمباری، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید

اسرائیلی فوج نے حادثے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ لبنانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ صرف حزب اللہ کے خلاف لڑرہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے اس واقعے پر لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے ال امیریہ میں لبنانی فوج کے اڈے پر حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ اس دوران لبانی فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا، وہاں موجود گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور عمارت بھی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان: صیہونی افواج کے ہاتھوں متعدد شہادتیں، زیرعلاج بچوں پر بھی حملے جاری

واضح رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 40 سے زیادہ لبنانی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، یہاں تک کہ لبنان کی فوج نے بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟