دوران حج درجہ حرارت 72 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، حجاج کیا احتیاط برتیں؟

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت صحت نے عازمین حج کو مقدس مقامات پر گرمی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 72 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

وزارت صحت نے عازمین حج کو طویل عرصے تک دھوپ میں رہنے کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حج 1445 ہجری کے دوران مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی وجہ سے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے جس کا حجاج کو سامنا ہوگا۔

وزارت نے عازمین حج سے مستقل طور پر چھتریاں استعمال کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ براہ راست دھوپ سے بچ سکیں اور پورے دن میں پیاس نہ لگنے کی صورت میں بھی کافی مقدار میں پانی پینے کی تلقین کی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ حجاج صحت سے متعلق ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں اور صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کے درمیانی وقت میں باہر نکلنے اور دھوپ میں چلنے یا سطحوں کو چھونے سے گریز کریں۔

وزارت صحت کی جانب سے یہ اقدامات حجاج کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ وہ حج کے فرائض کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ