ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلرز نے گزشتہ میچ میں عمدہ باؤلنگ کی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ہدف یہ ہے کہ بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دی جائے۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا، جوابی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 46.2اوورز میں 194 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار
پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، سمیر منہاس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حمزہ ظہور 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
عثمان خان نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے، حمزہ ظہور نے 42 اور فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے، دیگر بلے باز زیادہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے۔
بھارت کی بولنگ لائن نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ کھلان پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں، آیوش مہاترے نے 3، ریس امرش نے 1، ہینل پٹیل نے 1، کانیشک چوہان نے 1 اور دیپیش دیوندرن نے 1 وکٹ حاصل کر کے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان
اس سے قبل پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی اننگز کا آغاز دباؤ میں رہا اور ابتدائی پاور پلے میں 3 وکٹیں 49 رنز پر گر گئیں۔ آیوش مہاترے صفر جبکہ آرون جارج 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وائبھو سوریہ ونشی نے 30 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
Mohammad Sayyam and Abdul Subhan with key breakthroughs in the Powerplay ☄️
India U19 are 49-3 after 10 overs 🏏#PAKvIND | #U19WorldCup | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/68uZVTUc7a
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
مشکل حالات میں ویدانت ترویدی نے ٹیم کو سہارا دیا اور 98 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ویہان ملہوترا نے 21 جبکہ ابھیگیان ابھیشک کنڈو نے 16 رنز بنائے۔
اننگز کے آخری مرحلے میں کنشک چوہان نے 29 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ خیلان پٹیل نے 15 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اسکور کو 250 سے آگے پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصبحان سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 9.5 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد حسین، مومن قمر، علی حسن بلوچ اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ اور یونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
Pakistan U19 playing XI for the Super Six match today 🇵🇰#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/PSd6ZZ05HX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
پاکستان اسکواڈ
فرحان یوسف (کپتان)، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، سمیر منہاس، عثمان خان، احمد حسین، حذیفہ احسن، محمد شایان، عبد السبحان، مومن قمر، محمد سیام، علی رضا، عمر زیب، علی حسن بلوچ، دانیال علی خان، نقاب شفیق
Pakistan U19 playing XI for the Super Six match today 🇵🇰#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/PSd6ZZ05HX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
انڈیا اسکواڈ
ایوش مہاترے (کپتان)، ایرون جارج، ویبھاؤ سوری وشنشی، ویدانت ترودے، وِہان مَلھوترا، ابھیگین کُنڈو (وکٹ کیپر)، کانشک چوہان، آر ایس امبریش، کھیلان پٹیل، ہینل پٹیل، اُدھَو موہن، ہروَنش پنگالیا، محمد اینان، دیپیش دیوینڈرَن، کشان کمار سنگھ













