گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا، اس بار کون کون سے خاص کھانے بنیں گے؟

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں عید قرباں کی ایک روایت یہ بھی ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد فوڈ اسٹریٹس پر شہریوں کے لیے خاص اسٹالز لگائے جاتے ہیں جہاں قربانی کے گوشت سے انواع و اقسام کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔

آر ایچ اے فوڈز کے ریسپشنسٹ طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ ہم ہر عید پر مناسب ریٹ پر آفر دیتے ہیں چوں کہ عید کے موقع پر شہری مصروف ہوتے ہیں تو ہم یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ گوشت آپ لے آئیں، بنا کر ہم دیں گے۔ اس طرح شہریوں کو بھی سہولت فراہم کر دی جاتی ہے اور ہمارا کاروبار بھی چلتا ہے۔

اس بار بریانی، ہانڈی، قورمہ، کڑاہی، تکے، رانیں اور گوشت سے تیار ہونے والا ہر آئٹم بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی شہریوں کی فرمائش پر بھی کھانے تیار کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp