نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا جاگرن-2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں زیر تعمیر جاگرن ٹو ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ انہیں 50 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ جاگرن -2 پر کام منصوبہ کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور اس کی تعمیر سال 2025 میں مکمل ہوجائے گی۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے منصوبے کی پیش رفت پر اظہار اطمینان اور تعریف کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ اس منصوبے کا معاملہ ایکنک میں اٹھائیں گے تاکہ جلد کارروائی کے ذریعے منظوریوں کو تیز کیا جاسکے۔

نائب وزیر اعظم نے جاگرن 2 پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے منصوبے میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت پاکستان کے مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرے گا اور مقامی آبادی کو روزگار، تعلیم، زراعت، صنعتی ترقی اور سیاحت کے حوالے سے فائدہ پہنچائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں