واٹس ایپ کا صارفین کی ایک اور مشکل آسان کرنیکا فیصلہ

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکثر واوقات آپ کو واٹس ایپ چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی برقرار رکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب واٹس ایپ نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل صارفین اگر ہائی ڈفینیشن کوالٹی کا آپشن منتخب نہ کریں تو پکسلز پھٹ جاتے ہیں جس سے تصویر کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

صارفین کو اس پریشانی سے نجات دلانے کیلئے واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔یہ فیچر چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بائے ڈیفالٹ ہائی ڈیفینیشن (HD) بنادے گا جس سے ہر تصویر کے لیے علیحدہ سے HD آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر کسی رکاوٹ کے بغیر اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر کب تک فراہم کردیا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال شیئر نہیں کی گئیں لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟