پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے پر اتفاق

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے کی تجویز اور اصفہان، مشہد اور لاہور کے جڑواں شہروں کے ثقافتی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ آف سے جاری بیان کے مطابق ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات جائزہ لیا گیا اور ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40 فیصد سے 70 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پنجاب میں فارسی زبان کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ ایران کا تحریری دعوت نامہ پیش کیا، ایران کے سفیر نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کو بھی دورہ ایران کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور محمد نوازشریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی شہادت پر ایران کے عوام کے دکھ کو دل سے محسوس کرتے ہیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات یادگار رہی، ان کی شخصیت متاثر کن تھی، صدر رئیسی سے ون آن ون ملاقات میں تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ پر سود مند گفتگو ہوئی تھی۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ممنون ہیں، پاکستانی عوام نے دوستی کا پورا حق ادا کیا۔ شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی محمد نوازشریف سے ملاقات کے متمنی تھے لیکن دورہ چین کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ پاکستان ایران کے لیے بہت خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ایم او یو کا تسلسل برقرار رہے گا۔ ایرانی سفیر نے مریم نوازشریف کو خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے 100دن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی