’خبردار! جو مجھے آپا کہا‘، بشریٰ انصاری نے ہمایوں سعید کو کیوں ٹوکا؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری بے پناہ ٹیلنٹ کی مظہر ہیں۔ وہ گانا، اداکاری اور لائیو پرفارم کر سکتی ہیں۔ وہ یقینی طور پر ایک لیجنڈ ہیں اور ہر عمر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے مداحوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بشریٰ انصاری کے نام ان گنت ہٹ پروجیکٹس ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ آگے کیا سائن کریں گی۔

انہوں نے حال ہی میں اقبال حسین سے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ یہ جوڑا اب کچھ سالوں سے ایک ساتھ ہے اور بشریٰ نے حال ہی میں اس رشتے کا اعلان کرنا مناسب سمجھا۔

اس نئی صورتحال میں انہیں اپنے مداحوں کی طرف سے بہت زیادہ پیار اور دعائیں حاصل ہوئیں اور کیوں نہ ہوتیں یہ ان کا حق بھی تھا۔

وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا جو بہت مزیدار ہے۔یہ بشریٰ کا خاصہ ہے کہ موقع دیکھ کر وہ مذاق کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب انہوں نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے روک دیا ہے۔

بشریٰ نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ہمایوں سے چھوٹے ہیں اس لیے انہیں اب سے آپا کہنے سے گریز کرنا چاہیے۔ملک کی ہردلعزیز اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں آپا کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ احترام میں کہتے ہیں اور بہرحال یہ میڈم کہلانے سے بہتر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ