وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے اسلام آباد میں جاری ’سیو دی غزہ‘ دھرنا ختم

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشتاق احمد سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور کہاکہ فلسطین کے حوالے سے جو جذبات آپ کے ہیں وہی ہر پاکستانی کے ہیں اور ہمیں آپ کے مطالبے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعے میں جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں انہیں ضرور انصاف ملے گا۔

مطالبات پورے نہ ہوئے تو تمام آپشن کھلے ہیں، مشتاق خان

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی سے مذاکرات کے دوران 6 نکاتی مطالبات پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اسماعیل ہنیہ کو خط لکھ کر 40 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر پاکستان کی طرف سے تعزیت کرے گی اور اس میں اخلاقی حمایت کی بات بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں پر مہم کے دوران جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں وہ ختم کرنے بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ ہمارے شہدا کو انصاف اور اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائے۔

مشتاق احمد نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر تمام آپشن کھلے ہیں۔

سابق سینیٹر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 6 مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جن پر عملدرآمد کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟