کان کنی کی پیداوار میں 4.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں مالی سال 2023-24 کے دوران کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24 کے دوران کان کنی کے شعبے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک کوئلے کی پیداوار میں 37.7 فیصد، کرومائیٹ کی پیداوار میں 36.9 فیصد، خام لوہے کی پیداوار میں 63.9 فیصد، ماربل کی پیداوار میں 23.2 فیصد اور میگنیسائٹ کی پیداوار میں 34.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 3.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp