معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کے لیے حکومتی منصوبہ بندی کیا ہے؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں ایک اہم شعبہ مائننگ ہے، وفاقی حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے اس شعبے کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے۔

معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے وزارت پیٹرولیم کے تحت تمام صوبوں میں معدنیات کی مائننگ کے شعبہ جات قائم کیے ہیں۔

بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیے کے بعد سے حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی مائننگ میں تیزی لائی ہے، جس میں بیرک گولڈ ایک اہم شراکت دار ہے، 4 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے اس پراجیکٹ میں پاکستان 2 بلین ڈالر کا حصہ دار ہوگا

حتمی معاہدوں کے مطابق پاکستان کے حاصل کردہ حصے میں سے ریاستی ملکیتی اداروں کا حصہ نصف سے زائد ہے جبکہ باقی کا حصہ حکومت بلوچستان کا ہے جو وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

ریاستی ملکیتی اداروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل  اور گورنمنٹ ہولڈرنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں ۔

پراجیکٹ میں سعودی عرب بھی شراکت دار ہوگا

پراجیکٹ کے امکانات کا مطالعہ  مکمل ہو چکا ہے، جس میں سعودی عرب نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور عنقریب سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شراکت دار ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ