جیوتھرمل توانائی کیا ہے اور او جی ڈی سی اس پرحوالے سے کیا کر رہی ہے؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے پاکستان بھر میں 25 آئل اینڈ گیس فیلڈز میں جیوتھرمل وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

او جی ڈی سی ایل عالمی ٹیکنالوجی کمپنی SLB کے اشتراک سے ملک میں 25 شعبوں کی جیوتھرمل صلاحیت کی تشخیص کرے گی، جس میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے تفصیلی تجزیہ، جیوتھرمل پوٹینشل کی تشخیص، ویلبور ماڈلنگ اور مستقبل کے اقدامات کے تعین کے لیے فیلڈز کی اسکریننگ، تشخیص اور انتخاب شامل ہیں۔

ایس ایل بی اور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین زمین کی سطح اور زیر زمین ڈیٹا کا جائزہ لیں گے تاکہ فوکس علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے اور علاقائی ماڈلز اور توانائی کی اچھی پیداواری صلاحیت کے حساب سے ان کی جیوتھرمل صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

جیوتھرمل توانائی کیا ہے؟

جیوتھرمل توانائی زمین کی پرت سے حاصل کی جاتی ہے، یہ زمین کی تشکیل اور تابکارکَشی سے توانائی کو یکجا کرتی ہے، ہزاروں سالوں سے جیوتھرمل توانائی کو حرارت یا برقی طاقت کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

قوم کے لیے پائیدار توانائی کا حصول ہمارا مقصد ہے، احمد حیات لک

او جی ڈی سی ایل کے سی ای او احمد حیات لک کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں توانائی کے لیے اختراعی راستے تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے، SLB کے ساتھ ہمارا تعاون ملک کی جیوتھرمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف جیوتھرمل وسائل کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے بلکہ SLB کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قوم کے لیے پائیدار توانائی کا حصول بھی ہے۔

’جیوتھرمل صاف توانائی‘

ایس ایل بی کے انرجی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر کریم بداوی نے کہا ہے کہ پورے خطے کی حکومتیں جیوتھرمل کی صلاحیت کو ایک متبادل صاف توانائی کے ذریعے کے طور پر دیکھ رہی ہیں ایس ایل بھی حکومتوں کی کاربن سے پاک ایندھن کے لیے اقدامات کے لیے مدد کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp