آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر اطلاعات کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں، آئندہ عام انتخابات 2029 میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سربراہ جے یو آئی بزرگ اور قابل احترام سیاستدان ہیں۔ موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کے باعث اس وقت اسٹاک مارکیٹ بلندی پر ہے، جبکہ تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر بہتر ہونا بھی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، فضل الرحمان کو حکومت کی معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں 8 فروری کے انتخابی نتائج کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس لیے ہم انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نئے انتخابات میں عوام کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے، اور نئے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ اور ہمارے خفیہ ادارے بالکل دور رہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے، لیکن ابھی تک ان میں یکسوئی کا فقدان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اب تک کسی مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا جبکہ کل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بیان دیا کہ جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن عزم استحکام کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے 2001 کے بعد دہشتگردی میں 10 گنا اضافہ کیوں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی