ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 24-2023 کے لیے ٹیکس وصولیوں کے نظر ثانی شدہ ہدف 92.52 ٹریلین روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 92.85 ٹریلین روپے حاصل کر لیے ہیں۔

بجٹ 24-2023 میں اعلان کردہ اہم ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ سے 94.15 ٹریلین روپے کے اصل بجٹ ہدف پر نظر ثانی کی گئی تھی۔

اس نظر ثانی میں قانونی چیلنجز بشمول سپر ٹیکس کی وصولی پر عدالتی حکم امتناعی اور غیر متوقع انکم ٹیکس نے اہم کردار ادا کیا، ان رکاوٹوں کے باوجود ایف بی آر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر ثانی شدہ ہدف سے تجاوز کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انکم ٹیکس وصولی 45.12 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، جو 37.21 ٹریلین روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یہ 21.25 فیصد کے متاثر کن اضافے کی نشاندہی کے علاوہ ایف بی آر کی طرف سے مضبوط کارکردگی اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

تاہم ٹیکسز کے تمام شعبے نظر ثانی شدہ اہداف کو پورا نہیں کرتے ، سیلز ٹیکس وصولی 39.63 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں 36.07 ٹریلین روپے کم رہی جو 14.16 فیصد شارٹ فال ہے۔ اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی 576 ارب روپے رہی جو 600 ارب روپے کے ہدف سے 4 فیصد کم ہے۔

کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں بھی کمی دیکھی گئی اور 13.24 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں 11.01 ٹریلین روپے جمع ہوئے جو 16.84 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ شارٹ فال ایف بی آر کو مختلف ٹیکس کیٹیگریز میں متوازن کارکردگی کے حصول میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان چیلنجوں کے باوجود مالی سال کے لیے مجموعی طور پر ٹیکس وصولی مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایف بی آر کی نظر ثانی شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کی صلاحیت اس کے اسٹریٹجک اقدامات اور محصولات کی وصولی میں اضافے کی مضبوط کوششوں کا ثبوت ہے۔

ریونیو بورڈ کی جانب سے تعمیل کو بہتر بنانے اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے پر توجہ مرکوز کرنے، خاص طور پر انکم ٹیکس کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی