’ٹیکس تو اب دینا پڑے گا‘، ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے اور اس سے متعلق اسکیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن اسکیم کا اطلاق ابتدائی طور پر 6 بڑے شہروں میں کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسپیشل پروسیجرز فار اسمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کر لی ہیں۔

ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے تاجروں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کم از کم سالانہ ہر دکاندار کو 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق یکم اپریل سے اسکیم کا اطلاق کیا جا رہا ہے جبکہ پہلی ٹیکس وصولی 15 جولائی سے ہوگی۔

ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی ہوگی

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اسٹورز، دکانوں، ویئرہاؤسز اور کاروباری دفاتر کی رجسٹریشن بھی لازمی کرانا ہوگی۔

ایف بی آر ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق جو تاجر ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے اپنا ٹیکس دے گا اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ جبکہ قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائےگی۔

تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹابیس تیار کیا جائے گا

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اب تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹابیس تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف بی آر میں اصلاحات میں اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش