مریم نواز شریف کی تعلیم کیا ہے اور کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں جو انہوں نے حسن نواز سے لے رکھا ہے۔ مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں اور بیرون ملک ان کی کوئی جائیداد نہیں۔

مریم نواز نے دستاویزات میں بتایا ہے کہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ مریم نواز نے 3 برس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز جبکہ محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں بھی 48 لاکھ 21 ہزار روپے کے شیئرز خرید رکھے ہیں۔

مریم نواز حمزہ اسپننگ ملز میں 16 لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90 ہزار روپے مالیت کے شیئرز کی مالک ہیں اور ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔ انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی