وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانا روانہ ہوگئے جہاں ان کی دیگر عالمی رہنماؤں کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے
شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر شرکت کرنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کی بدھ کو روسی صدر اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بدھ کو پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے۔