رواں سال عاشورہ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان نئے اسلامی سال کا استقبال کرنے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں اور پاکستان میں اس بار عاشورے میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اس حوالے سے اندازے لگانا شروع کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

چاند اگر 6 جولائی کو نظر آگیا تو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ‘محرم’ اتوار سے شروع ہوجائے گا۔

پاکستان میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی عاشورہ کے موقع پر دونوں دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، تاہم ان تعطیلات کی صحیح تاریخیں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم کے چاند کے اعلان پر منحصر ہیں، اگر 6 جولائی کی شام کو چاند نظر آگیا تو یکم محرم 7 جولائی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

اگر یکم محرم 7 جولائی کو ہوئی تو اس اعتبار سے عاشورہ کا اہتمام 15 اور 16 جولائی (پیر اور منگل) کو کیا جائے گا اور دونوں دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح وفاقی حکومت کے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے تو پھر اس بار سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں مل جائیں گی۔

بصورتِ دیگر اگر نیا اسلامی سال 8 جولائی کو شروع ہوتا ہے تو عاشورہ 16 اور 17 جولائی (منگل اور بدھ) کو ہوگا اوراس طرح وفاقی اور صوبائی سطح پر 2، 2 چھٹیاں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘