بحریہ انکلیو اور بحریہ ٹاؤن میں مہنگی بجلی کے خلاف رہائشیوں کا وفاقی وزیر کو خط

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوسائٹی آف بحریہ انکلیو ریزیڈنیٹس (سوبر) نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو خط لکھ کر بحریہ انکلیو اور بحریہ ٹاؤن میں بجلی کی تقسیم اور بلنگ کے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوبر کے صدر شاہد علی کی جانب سے وفاقی وزیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بحریہ انکلیو اسلام آباد اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کمرشل یونٹس کو پورے ملک میں نیپرا کے منظور شدہ ٹیرف کے تحت وصول کیے جانے والے چارجز سے کہیں بڑھ کر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ، صارفین پر 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

خط میں بتایا گیا کہ بحریہ انکلیو اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں پر غیر قانونی طور فی یونٹ 8 روپے سے 11 روپے تک کے اضافی چارجز کے علاوہ دیگر متفرق چارجز بھی پر عائد کی جارہے ہیں اور یہ امتیازی سلوک ہزاروں عام شہریوں پر بوجھ کا سبب بن رہا ہے۔

دونوں علاقوں میں ایک طویل عرصے سے بجلی کی تقسیم کا بھی مسئلہ چل رہا ہے کیونکہ اس کا ڈسٹری بیوشن لائسنس پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا تھا اور آئیسکو دونوں جگہ بجلی کی تقسیم کے لیے تیار نہیں ہے جس کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیا جاتا۔

نیپرا نے پہلے آئیسکو کو بحریہ انکلیو اور بحریہ ٹاؤن میں بجلی کی تقسیم کا نظام سنبھالنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کرنے کے بجائے آئیسکو نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جہاں کیس طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

فی الحال آئیسکو بحریہ انکلیو اور بحریہ ٹاؤن میں C-2b ٹیرف (سنگل پوائنٹ سپلائی) کے تحت وصولی کررہی ہے اور بجلی غیر قانونی طور پر تقسیم کی جا رہی ہے من مانے چارجز وصول کر رہی ہے جس کی وہ مجاز نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اس تمام معاملے میں سب سے زیادہ نقصان عام لوگوں کا ہو رہا ہے جن کا کوئی قصور نہیں ہے جب کہ ہمارے علاقے میں ہر ماہ بلنگ کی وصولی بھی 100 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

سوسائٹی کے جانب سے وفاقی وزیر سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور آئیسکو کو نیپرا کے احکامات کی تعمیل کرنے کی ہدایت کریں۔

خط میں وزیر سے ملاقات کے لیے وقت دینے کی بھی درخواست کی گئی تاکہ اس سنگین مسئلے کا کوئی حل برآمد ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ