آپریشن عزم استحکام پر اے پی سی کے لیے مشاورت جاری، اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں، وزیر اطلاعات

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر کل جماعتی کانفرنس کے بارے میں اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، عمران خان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، اللہ کرے وہ اس پر قائم رہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا بیرون ملک دورہ کامیاب رہا، جس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پاکستان کا موقف بڑی دلیری سے دنیا کے سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن عزم استحکام کے اصل مقاصد اور اہداف کیا ہیں؟

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او میں فلسطین سے متعلق واضح اور دوٹوک موقف اپنایا، اور کہاکہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، آنے والے دنوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھیں گے، جبکہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پُرامید ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے 3 لاکھ نئے افراد ٹیکس نیٹ میں آئے، جو لوگ ٹیکس دے سکتے ہیں انہیں فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ایف بی آر کی ٹیجیٹائزیشن تیزی سے آگے بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجٹ میں ٹیکس کا ہدف آئی ایم ایف کے مطالبے پر مقرر کیا گیا، وزیرمملکت برائے خزانہ

ایک سوال کے جواب میں عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رفاقت تنولی کیس کو ٹیک اپ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اس میں شفاف تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص کا بیٹا مر گیا اور پرچہ بھی نہیں ہوا جبکہ اسی شخص کی گرفتاری بھی ڈال دی گئی، اس معاملے میں انصاف ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی