وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجانے پر ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ’ 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس ‘ کیخلاف 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں متعارف کرائے گئے نئے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس سے پیٹرول پمپ کے کاروبار پر شدید اثر پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، اور نیا ٹیکس نقصان دہ ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ان کے کاروبار کو بند کرنا ہی واحد آپشن رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں مجوزہ نئے ٹیکسوں کے بعد پیٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
تاہم اب ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت اور ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔
نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔
نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکرگزار ہیں۔