بجٹ میں مجوزہ نئے ٹیکسوں  کے بعد پیٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ یعنی مجموعی طور پر 38 کھرب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز دی ہیں، اس کے لیے تنخواہ دار طبقہ، پراپرٹی کی خریدوفروخت،گاڑیوں اور موبائل فونز کے ٹیکس میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر عوام سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 25-2024 کے مطابق وفاقی حکومت اگلے مالی سال کے دوران پیٹرول پر 60 روپے کی جگہ 80 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم لیوی وصول کرے گی، بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ پٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور آئندہ چند ماہ میں 20 روپے پیٹرول اور 25 روپے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کا اضافہ مکمل کیا جائے گا۔

پیٹرولیم لیوی کے بتدریج بڑھنے سے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ اس اضافے یا کمی کے علاوہ ہو گا جو کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل یا ڈالر کی قدر کے علاوہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز